لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری ایم پی اے جمیل احمد سومرو سے گزشتہ روز لاڑکانہ پریس کلب کے صدر نوید لاڑک کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر ایم پی اے جمیل احمد سومرو نے صحافیوں کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف کردار کشی کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی اور وہ میرا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور ایک کارکن کی حیثیت سے عوام کی خدمت کرنا میرا فرض ہے، جو عمل ہمیشہ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ شہر کے وسط سے گزرنے والی رائس کینال کے دونوں کناروں کو پختہ کرکے دیوار بنائی جائے گی اور گرین بیلٹ قائم کیا جائے گا تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوسکے، انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ شہر کے جناح باغ سمیت دیگر پارکس کے لیے 6 کروڑ روپے کی اسکیم منظور کروائی گئی ہے اور بہت جلد پارکس کے راستے تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ جناح باغ کے ساتھ دیگر چھوٹے بڑے پارکس کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ شہر میں نکاسی آب کا سنگین مسئلہ ہے، جس کے لیے اسکیم منظور ہوچکی ہے اور اس مسئلے کو بھی حل کیا جائے گا، شہر کے مختلف علاقوں میں پیور بلاک اور نالیاں تعمیر کر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ جب شہید محترمہ بینظیر بھٹو بندر روڈ سے گزری تھیں تو اس دوران تمام دکانداروں نے ان پر پھول نچھاور کیے تھے، اس پر محترمہ بینظیر بھٹو نے مجھ سے کہا تھا کہ پھول فروش غریب لوگ ہیں جنہوں نے محبت کا اظہار کیا ہے، ان کی مدد کی جائے، مجھے ان کی بات یاد رہی، اسی لیے پھول فروشوں کے لیے مستقل طور پر ٹانگا اسٹینڈ پر دکانیں تعمیر کروا کر ان کا مسئلہ حل کیا گیا، اور ان دکانوں کا کرایہ میونسپل کارپوریشن کو مل رہا ہے، اس موقع پر لاڑکانہ پریس کلب کے نائب صدر مرتضیٰ کلہوڑو، سینئر صحافی معشوق اوڈھانو اور خزانچی منصور عباس ابڑو بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
HBL . حبیب بینک لمیٹڈ اس بینک کو پاکستان کی معاشی تاریخ سے مٹا دیا جائے تو باقی بچے گا کیا ؟
نواز شریف کی تازہ مصروفیات ۔ اہم ملاقاتیں ،تاریخی باتیں ،نئے ارادے ،نئے خواب ۔
سبزیوں اور پھلوں کے تازہ ریٹس ۔مارکیٹ کمیٹی کا کردار ذمہ داریاں اور کارکردگی ۔۔۔۔ ایک جائزہ
: آصف علی زرداری کے خاص معتمد اور پیپلز پارٹی کے ناگزیر ستون: سینیٹر سلیم مانڈوی والا
آج تک مولانا فضل الرحمن کی سیاست کو کسی پنجرے میں قید نہیں کیا جا سکا ۔
کشمیری سیاست میں نئی انگڑائی ، حالات کیا رخ اختیار کر رہے ہیں ؟
متحدہ کو متحد کون رکھے گا ؟ مستقبل میں کراچی میں کون سا سیاسی کارڈ چلے گا ؟




































