پی ایس ایل 11: راولپنڈی کی مایوس کن کارکردگی برقرار، حیدرآباد کے خلاف پہلی اننگز میں صرف 121 رنز

راولپنڈی کی ٹیم ایک بار پھر بیٹنگ میں ناکام رہی اور حیدرآباد کے خلاف میچ میں مایوس کن کارکردگی دکھائی۔

حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد راولپنڈی کی پوری ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 121 رنز ہی بنا سکی۔

راولپنڈی کی جانب سے سیم بلنگز 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

حیدرآباد کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں اور حریف ٹیم کو کم اسکور تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
8 + 2 =