منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں ختم شریف کا اہتمام

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں ختم شریف کا اہتمام

(رپورٹ محمد عامر صدیق) منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں ختم شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا حفیظ اللہ قادری کی تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔

اس موقع پر گلہائے عقیدت رسول کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم پیش کرنے کی سعادت چوہدری محمد اکبر، محمود الحسن شاہ، ملک تجمل اور حاجی آفاق اکبر کو حاصل ہوئی۔ صدر منہاج نعت کونسل جناب غلام مصطفی نعیمی نے شان اولیاء کے بارے ایک جامع خطاب کیا۔

محفل کا اہتمام سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا محبوب عالم شیخ وارثی نے کیا جو حج بیت اللہ کی سعادت کے لئے حجاز مقدس جا رہے ہیں۔ حاضرین مجلس نے شیخ محبوب عالم کو اس مقدس سفر کی مبارکباد دی۔ آخر میں حاضرین مجلس میں لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
45 − = 37