صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

مورو میں کارکنوں سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بھٹو کی وراثت کو آگے لے کر جائیں گے، ہم نے ہمیشہ 73ء کے آئین کے تحت کام کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھایا، جب بھارت کے جہاز گرائے تو ان کی عقل ٹھکانے آگئی۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ ہم سب ملک کو بھی مضبوط بنائیں گے، بھٹو کے خاندان کے شہداء نے ملک کے لیے جانیں قربان کیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو میڈیا پر نہیں دکھایا جاتا، بھارتی حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔
====================

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میجر سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ ‏وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی صحت سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ سرجری کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب گھر منتقل ہو گئی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے لکھا ہے کہ الحمدللّٰہ، عید کے دن مریم نواز نے اسپتال سے صوبے میں سیکیورٹی اور صفائی سمیت دیگر امور کی براہ راست نگرانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
1 + 7 =