سعودی عرب کےشہر میں جدہ معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی عثمان کی سالگرہ کی تقریب، صحافی و سماجی شخصیات کی شرکت

سعودی عرب کےشہر میں جدہ معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی عثمان کی سالگرہ کی تقریب، صحافی و سماجی شخصیات کی شرکت

جدہ میں معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی عثمان کی سالگرہ کی تقریب نہایت جوش و خروش اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء نے حاجی عثمان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی سماجی اور کاروباری خدمات کو سراہا۔

تقریب کا اہتمام پاک اوورسیز میڈیا کے ساجد یامین کی جانب سے کیا گیا اس موقع پر یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین جہانگیر خان، زبیر صدیقی، پاک اوورسیز میڈیا کے صدر راجہ شعیب الطاف، اور سینئر صحافی عادل نذیر بھی موجود تھے ۔ تقریب کے شرکاء نے حاجی عثمان کی کامیابیوں اور معاشرے کے لیے ان کی خدمات پر تفصیلی گفتگو کی۔

حاجی عثمان نے مہمانوں کےساتھ میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ شرکاء نے حاجی عثمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت، خوشحالی اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حاجی عثمان نہ صرف ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں بلکہ سماجی خدمات کے میدان میں بھی ان کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے حاجی عثمان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی شخصیت دوسروں کے لیے ایک مثال ہے۔

تقریب کے اختتام پر حاجی عثمان نے تمام مہمانوں، منتظمین اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت، خلوص اور دعائیں ان کے لیے باعثِ مسرت ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ آئندہ بھی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
8 + 1 =