کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بڑے بریک ڈاؤن کا معاملہ ایم ایس لائن کی مرمت کا کام آج رات تک مکمل کرلیا جائے، ترجمان واٹر کارپوریشن

کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بڑے بریک ڈاؤن کا معاملہ

ایم ایس لائن کی مرمت کا کام آج رات تک مکمل کرلیا جائے، ترجمان واٹر کارپوریشن

بدھ کے روز ایم ایس کی لائن کے ذریعے شہر کو پانی کی فراہمی بحال کردی جائے گی، ترجمان

بدھ کے روز شہر کو مجموعی 650 ملین گیلن پانی میں سے 570 ملین گیلن پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ترجمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اچانک ہونے والے بڑے بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی اعلامیہ جاری کردیا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی غیر متوقع بندش کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی اہم تنصیبات متاثر ہوئیں، جس کے نتیجے میں مرکزی لائنوں کو نقصان پہنچا اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ متاثرہ علاقوں میں لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، ملیر، چنیسر، جناح، صدر ٹاؤن اور کلفٹن شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد واٹر کارپوریشن کی فنی ٹیمیں متحرک ہوگئیں اور ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کردیا گیا۔ ایم ایس کی لائن کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا، جبکہ پی آر سی سی لائنوں پر بھی کام جاری ہے جسے جلد مکمل کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایم ایس کی لائن کی مرمت مکمل ہونے کے بعد بدھ کے روز اسی لائن کے ذریعے شہر کو پانی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کردی جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں اور متعلقہ عملہ مسلسل فیلڈ میں موجود ہے تاکہ مرمتی کام جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
5 + 1 =