
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی صدارت میں بنائی جانے والی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے نوٹیفیکیشن کو معطل کردیا۔ جسٹس محمد سلیم جیسر کی سربراہی میں آئینی بینچ کے روبرو اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی صدارت میں بنائی جانے والی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے نوٹیفیکیشن کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے وکیل نے موقف دیا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 2 اپریل 2026 کو جہانگیر خان کو پاکستان پیڈل فیڈریشن کا صدر مقرر کیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے منصور علی خان کو سیکریٹری بنانے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کیا تھا۔ معاملہ دوبارہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھیجا جائے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ تمام فریقین کو سن کر دوبارہ فیصلہ کرے گا۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ معاملہ دوبارہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پاس جاتا ہے تو ہمیں اعتراض نہیں۔ عدالت نے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی صدارت میں بنائی جانے والی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے نوٹیفیکیشن کو معطل کردیا۔ عدالت نے 2 اپریل 2026 کو جاری پی ایس بی کا نوٹیفیکشن تاحکم ثانی معطل کردیا۔ عدالت نے پاکستان پیڈل فیڈریشن کی منظوری کے معاملے کو دوبارہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھیج دیا۔ عدالت نے ریمارلس دیئے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ تمام متعلقہ فریقین کو سن کر دوبارہ فیصلہ کرے۔ عدالت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو 20 دن میں عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ محمد متین نے پی ایس بی نوٹیفیکشن کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔































