
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ناصرف شوبز ستاروں بلکہ مداحوں کی جانب سے بھی عمرے کی مبارکباد دی جارہی ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا
پاکستان کی نامور اداکارہ نمرہ خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
نمرہ خان نے حال ہی میں برطانیہ میں مقیم ایک پائلٹ سے شادی کی ہے۔
اداکارہ نے شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ ادا کیا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
نمرہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں جذباتی پیغام لکھا کہ یہ وہ خواب ہے جو پورا ہونے کے بعد بھی خواب ہی لگ رہا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یا اللہ، میرے شوہر نے میری سالگرہ اور عمرے کو اتنا یادگار اور خوبصورت بنا دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے شوہر کیلئے بہت سی دعائیں بھی کیں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ناصرف شوبز ستاروں بلکہ مداحوں کی جانب سے بھی عمرے کی مبارکباد دی جارہی ہے۔




































