جہلوری روڈ پر بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ ایک شخص ہلاک تین زخمی ہوگئے

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
جہلوری روڈ پر بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ ایک شخص ہلاک تین زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق مقامی افراد کے مطابق جہلوری روڈ پر ٹائر برسٹ ہونے سے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہرے کھڈے میں گر گئی جس کے نتیجے میں میرپورخاص کے رہائشی مزدور 30 سالہ روشن منگسی بھوسے سے بھری ٹرالی کے نیچے دب گیا ٹریکٹر ڈرائیور علی محمد منگسی الطاف منگسی اور علی اکبر سولنگی گہرے کھڈے میں گرگئے اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کی مدد سے تینوں زخمیوں کو گہرے کھڈے میں سے نکالا اور بڑی جہدوجہد کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دبے 30 سالہ روشن منگسی ولد محمد خان کو نکال کر تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے 30 سالہ نوجوان مزدور روشن منگسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ باقی تینوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جاری ہے جبکہ حادثے اور نوجوان روشن منگسی کے انتقال کی خبر ان کے ورثہ کو دے دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
56 − 55 =