عدالت سے خبر…

اسپیشل جج صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ محمد امین اللہ صدیقی نے کراچی پولیس کے سیکیورٹی ونگ میں مبینہ کرپشن، غیرقانونی تعیناتیوں کیخلاف شکایت پر ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔ اسپیشل جج صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ محمد امین اللہ صدیقی کی عدالت کے روبرو کراچی پولیس کے سیکیورٹی ونگ میں مبینہ کرپشن، غیرقانونی تعیناتیوں کیخلاف شکایت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے ایڈیشنل آئی جی سے 6 اگست کو رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈی آئی جی خود شکایت میں نامزد اور جوابدہ ہیں، اس لیے انکوائری دوسرے ڈی آئی جی سے کرائی جائے۔ غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ نے شکایت میں ایس پی سیکیورٹی محمود راجپوت، ڈی آئی جی سیکیورٹی اور دیگر افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ سیکیورٹی ونگ کے تقریباً 100 اہلکاروں کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور تعینات کیا گیا ہے۔ جس ڈی آئی جی کیخلاف شکایت ہے، ایڈیشنل آئی جی نے اسی کو انکوائری افسر بنادیا ہے۔ پولیس اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوکرنجی خدمات انجام دیتے ہیں۔ سرکاری ریکارڈ میں ان پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر ظاہر کیا جاتا ہے۔

=====

سندھ ہائیکورٹ نے ادویات کا خام مال غیر قانونی طورپر امپورٹ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔ ہائیکورٹ میں ادویات کا خام مال غیر قانونی طورپر امپورٹ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل کسٹم خالد راجپر ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ امپورٹر فارماسوٹیکل کمپنی خام مال صرف اپنے لئے امپورٹ کرسکتی ہے۔ کیری فارماسوٹیکل کمپنی کہتی ہے کہ وہ یہ خام مال دیگرکمپنیوں کو فراہم کریں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ امپورٹ خام مال نہیں بلکہ تیار شدہ ادویات ہیں۔ فارماسوٹیکل کمپنی نے ڈریپ سے این او سی لیا، جو اختیارہی نہیں رکھتی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی جاری ہے۔ امپوٹر کے وکیل نے موقف دیا کہ کیری فارماسوٹیکل کمپنی نے امپورٹ قانون کے مطابق کی ہے۔ معاملہ ٹربیونل میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔

=======

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس میران محمد شاہ نے بی آر ٹی ییلو لائن میں ساڑھے 8 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا۔ ہائیکورٹ میں بی آر ٹی ییلو لائن میں ساڑھے 8 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جسٹس میراں محمد شاہ نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا۔ جسٹس میراں محمد شاہ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست ضمانت 4 اگست کو دوسرے بینچ کے سامنے لگائیں۔
درخواستگزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ آپ ہمیں سن تولیں۔ جسٹس میران محمد شاہ نے ریمارکس دیئے کہ دو دن کے بعد روسٹر تبدیل ہو جانا ہے، دوسرے بینچ کے سامنے پیش ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
8 + 2 =