*وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شیخ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کی دعوت پر دورہء سعودی عرب کیلئے روانہ*
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے دورے میں انکے ہمراہ ہیں.
وزیرِ اعظم کی دورہءِ سعودی عرب کے دوران وزیرِ اعظم کی سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کے ساتھ ملاقات ہوگی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا.
وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری بھی دیں گے.






































