سندھ ہائیکورٹ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری نہ کرنے کیخلاف 10 طلبہ کی درخواست پر ایچ ای سی کے جواب کے بعد سماعت ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری نہ کرنے کیخلاف 10 طلبہ کی درخواست پر ایچ ای سی کے جواب کے بعد سماعت ملتوی کردی۔ ہائیکورٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری نہ کرنے کیخلاف 10 طلبہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے عدالتی نوٹس پر جواب جمع کرادیا۔ عدالت نے ایچ ای سی کے جواب کے بعد سماعت ملتوی کردی۔ کراچی یونیورسٹی کے ذوالفقار، خالد محبوب سمیت 10 طلبہ نے ڈگری نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ درخواستگزاروں نے 2020 میں شعبہ قانون میں پی ایچ ڈی کیا تھا۔ کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری نہیں کی۔ یونیورسٹی کا موقف ہے کہ ایچ ای سی نے ڈگری جاری کرنے سے روک رکھا ہے۔ 2020 سے اب تک یونیورسٹی نےطلبہ کو ڈگری جاری نہیں کی۔ درخواستگزار طلبہ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
54 + = 62