محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن، ڈگری کالجز میں طلبہ کی ای حاضری کا نظام شروع کر دیا گیا۔

اب والدین گھر بیٹھے اپنے بچوں کی حاضری مانیٹر کر سکیں گے، جبکہ طلبہ کی غیر حاضری سے متعلق والدین کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ رکھا جائے گا۔

صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم و بلدیات مینا خان آفریدی نے گورنمنٹ ڈگری کالج پشاور میں سٹوڈنٹس ای اٹنڈنس سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

تقریب میں زونگ ٹیلی کام کے نمائندگان، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم، ڈائریکٹر اعلیٰ تعلیم، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا اور زونگ ٹیلی کام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا تقریب سے خطاب: طلبہ کی حاضری کا مکمل ریکارڈ والدین کے سامنے ہوگا کہ طالبعلم کس کلاس میں غیر حاضر رہا۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم میں ای ٹرانسفر سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے، جبکہ صوبے میں جامعات کا رینکنگ نظام بھی لایا گیا ہے۔

دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس شروع کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے گورنمنٹ ڈگری کالج پشاور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہال تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Math Captcha
40 − 36 =