حوصلے بلند ہیں، جذبے جوان ہیں اور عزم فولاد سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔
ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال نے پولیس لائنز میں جوانوں اور افسران سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے عزم کو مزید مستحکم کیا۔
ڈی پی او کوہاٹ نے کہا:
“ہمارا حوصلہ توڑا نہیں جا سکتا، ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ہر لمحہ اپنے عوام کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔ دشمن کتنی ہی سازشیں کیوں نہ کر لے، ہم نہ جھکیں گے، نہ رکیں گے اور نہ ہی پیچھے ہٹیں گے۔ ہم ڈٹے رہیں گے، چیلنج کا مقابلہ کریں گے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔”
کوہاٹ پولیس کے بہادر جوانوں نے عزم کیا ہے کہ:
“ہم تیار ہیں! ہم متحد ہیں، ہم پرعزم ہیں،
عوام کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،
اور اس ذمہ داری کے لیے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔”
شہداء کا لہو ہمارا حوصلہ ہے،
یونیفارم ہماری شناخت ہے،
عوام کی حفاظت ہمارا عزم ہے،
اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم آخری سانس تک ڈٹے رہیں گے!
کوہاٹ پولیس — بلند حوصلے، اٹل عزم، آگے بڑھتے قدم!
https://www.facebook.com/pakhtunkhwapolice
========

=======
https://www.facebook.com/pakhtunkhwapolice




































