رحمٰن فاؤنڈیشن ۔دکھی چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا عظیم ادارہ

تحریر ۔۔۔۔۔ شہزاد بھٹہ
انسانیت کی خدمت سب سے بڑی نیکی ھے رحمن فاؤنڈیشن مایوس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے اور ڈائیلسز میں مبتلا مریضوں کو نئی زندگی کی نوید سنا رھا ھے رحمٰن فاؤنڈیشن صرف روشنی نہیں امیدوں کے چراغ روشن کرتا ھے
ان خیالات کا اظہار منیر حسین دوگل سینئر گروپ مینجر کنزیومر آٹو ڈویژن نے معروف صحافی منشا قاضی کے ھمراہ رحمٰن فاؤنڈیشن ہسپتال ماڈل ٹاؤن لاہور کے ایک مطالعاتی دورے کے دوران کیا
منیر حسین نے مزید کہا کہ رحمٰن فاؤنڈیشن مایوس مریضوں کے لیے ایک چراغ کی مانند ھے جو اندھیروں میں روشنی کرتا ہے یہ صرف علاج نہیں کرتا زندگی کا تسلسل برقرار رکھتا ہے

رحمٰن فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر کرنل اشفاق احمد نے منیر حسین کو بتایا کہ پاکستانی طب کی نامور شخصیت ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے اپنے مخیر دوستوں کے تعاون سے رحمٰن فاؤنڈیشن کی بنیاد 2003 میں رکھی گئی
رحمٰن فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد غریب مستحق سفید پوش مریضوں کو فری ڈائیلسز کی سہولیات فراہم کرنا ھے رحمٰن فاؤنڈیشن اب تک لاہور، کراچی، اسلام آباد، جہلم، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرائے عالمگیر، مانسہرہ، ڈسکہ، کامونکی اور اوکاڑہ میں کل گیارہ ”فری ڈائیلسز سنٹر“ قائم کر چکی ھے جہاں پر مستحق غریب مریضوں کا فری ڈائیلسز کیا جاتا ہے۔


کرنل اشفاق احمد نے مزید بتایا کہ رحمٰن فاؤنڈیشن نے اپنے قیام سے لیکر آج تک اپنے قائم کردہ سنٹرز میں تقریبا 4,50,000 سے زیادہ سفید پوش،غریب اور مستحق مریضوں کو فری ڈائیلسز کی سہولیات فراہم کر چکی ھے
ڈائیلاسز (Dialysis) ایک طبی عمل ہے جو گردے فیل ہونے (گردوں کی ناکامی) کی صورت میں خون کو صاف کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جب گردے زہریلے مادے، فالتو نمکیات اور پانی کو جسم سے نکالنے سے قاصر ہو جائیں، تو یہ مشین (ہیموڈالیسس) یا پیٹ کے استر (پیریٹونیل ڈائیلاسز) کے ذریعے خون کو فلٹر کرتا ہے۔


کرنل اشفاق احمد نے وفد کو بتایا کہ رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلسز میں مبتلا مریضوں کے لیئے ایک مضبوط دستِ شفا ہے جن کے لیئے ڈائیلسز کا علاج مہنگا اور امید نایاب ہو چکی ہو

ڈاکٹر وقار احمد نیاز چیرمین رحمٰن فاؤنڈیشن نے منیر حسین دوگُل کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ جدید سہولیات، خلوص نیت اور انسان دوستی کے جذبے کے ساتھ رحمٰن فاؤنڈیشن گردوں کے مریضوں کو نہ صرف علاج فراہم کرتی ہے ، بلکہ جینے کا حوصلہ بھی واپس لوٹاتی ھے
مجسمہ انسانیت ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے مزید بتایا کہ رحمٰن فاؤنڈیشن ان چہروں کے لیئے مسکراہٹ بنتی ہے جن پر درد کی دھند چھائی ہو، ان آنکھوں کے لیئے خواب بُنتی ہے جن میں بے بسی ٹھہر گئی ہو اور ان دلوں کے لیئے سہارا ہے جنہیں گردوں کے عارضے نے کمزور کر دیا ہو
ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے بتایا کہ طب محض پیشہ نہیں عبادت ہے اور خدمت محض فریضہ نہیں بلکہ محبت کا تسلسل ہے ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے بتایا رحمٰن فاؤنڈیشن کی بنیاد اس یقین پر رکھی گئی ہے کہ صحت کسی کی میراث نہیں بلکہ ہر انسان کا حق ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں درد کو کاروبار نہیں بنایا جاتا بلکہ درد کو کم کرنا مقصدِ حیات سمجھا جاتا ہے یہ محض ایک فاؤنڈیشن نہیں یہ دعا ہے دستِ تعاون ہے اور اس معاشرے کے لیئے ایک روشن وعدہ ہے
اس موقع پر ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے معروف کالم نگار صحافی منشا قاضی کی رحمٰن فاؤنڈیشن کے لیے بے لوث لازوال خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشا قاضی رحمٰن فاؤنڈیشن کے لیے ایک خدائی تحفہ ھیں اور فاؤنڈیشن کے چلتے پھرتے سفیر ہیں بلکہ منشا قاضی رحمٰن فاؤنڈیشن کی تاریخی کارکردگی اور خدمات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے محرک ہیں
ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے منشا قاضی اور کرنل اشفاق احمد منیر حسین دوگل جیسی مختلف سماجی شخصیات کو رحمٰن فاؤنڈیشن کا دورہ کراتے رہتے ہیں جس پر ادارہ ان کا شکر گزار ھے
منیر حسین دو گُل نے رحمٰن فاؤنڈیشن کے وزٹ کے دوران کہا کہ وہ رحمٰن فاؤنڈیشن کے مشن انسانیات کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں اور اپنی طرف سے ڈاکٹر وقار احمد نیاز کو بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں
منیر حسین دوگل نے کہا وہ بڑی دیر سے رحمٰن فاؤنڈیشن جیسے ادارے کی تلاش میں سرگرداں تھے جو منشاء قاضی کی محبتوں اور چاہتوں سے مجھے مل گیا ہے اپنے تمام تر وسائل اور کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے فاؤنڈیشن کی مزید بہتری کے کام کروں گا انشاء اللہ

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
1 + 5 =