موسم
تاریخ اِجرا: 16 اپریل 2026, 10:30
انتباہ:
16 اپریل (شام/رات) سے 18 اپریل کے دوران :تیز بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ۔
ژالہ باری اور تیز ہواؤں/آندھی کے باعث بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کھڑی تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔
اس دوران تیز ہواؤں/آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہنے کی توقع۔تاہم شام/رات میں خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ چند مقاما ت پربارش/بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع۔
جمعه کے روز خیبر پختونخوا،بالائی/ وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ چند مقاما ت پربارش/بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر درمیانی سے تیز بارش کا بھی امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع۔
جمعرات کے روز :اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ شام/ رات کے دوران تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
جمعہ کے روز :اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
Load/Hide Comments

















