شدید بارشوں، ژالہ باری اور آندھی کا الرٹ: پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فصلوں کو نقصان کا خدشہ

موسم
17 سے 18 اپریل کے دوران :تیز بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ۔
ژالہ باری اور تیز ہواؤں/آندھی کے باعث بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کھڑی تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔
اس دوران تیز ہواؤں/آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔
جمعه کے روز خیبر پختونخوا،بالائی/ وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ چند مقاما ت پربارش/بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر درمیانی سے تیز بارش کا بھی امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع۔
ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا،بالائی/ وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ چند مقاما ت پربارش/بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر درمیانی سے تیز بارش کا بھی امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع۔
جمعہ کے روز :اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
− 4 = 2