معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سلیم بلوچ کے زیر صدارت اجلاس

اجلاس میں معاون خصوصی کو اے ڈی پی اور ایس ڈی جی اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ

معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ کی تمام نامکمل واٹر سپلائی و نکاسئ آب کی اسکیموں کی تکمیل کی ہدایت

کراچی 21 اپریل۔ معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سلیم بلوچ کے زیر صدارت اجلاس محکمے کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری سہیل احمد قریشی، ایڈیشنل سیکریٹری محمد بخش جروار و چیف انجینئرز پی ایچ ای و آر ڈی ڈی نے شرکت کی۔ اجلاس میں معاون خصوصی کو اے ڈی پی اور ایس ڈی جی اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موجودہ سندھ بھر میں پبلک ہیلتھ کی 293 اسکیموں میں سے 167 اسکیمیں جبکہ دیہی ترقی کی 62 اسکیموں میں سے 34 اسکیمیں مالی سال 2025-26 کے اختتام سے قبل مکمل ہوجائیں گی۔ معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ نے تمام نامکمل واٹر سپلائی و نکاسئ آب کی اسکیموں کی تکمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ بروقت مکمل نہ ہونے والی اسکیموں پر چیف انجینئرز جوابدہ ٹھہرائے جائیں گے۔ محمد سلیم بلوچ نے سیکریٹری سہیل احمد قریشی کو غیر سنجیدہ ایکسیئنز و عملے کے خلاف کاروائی کی بھی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ رواں ماہ لمس، مہران اور سندھ یونیورسٹی کے لیے نئی آنے والی فلیگ شپ اسکیم کا بھی دورہ کریں گے۔

ہینڈ آؤٹ نمبر 367۔۔۔۔ایس اے بی

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 21 اپریل 2026

کراچی 21 اپریل ۔ترجمان حکومتِ سندھ مصطفیٰ عبداللہ بلوچ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم چیف منسٹرز پبلک کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ٹیلیفونک رابطوں کے ذریعے براہِ راست نگرانی کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیےاس موقع پر شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی مختلف نوعیت کی شکایات کو سنا گیا اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر چیف منسٹرز پبلک کمپلینٹ سیل میں شکایات کے حل کا مؤثر نظام قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلیفونک رابطوں کے ذریعے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کے مسائل گھر بیٹھے حل کیے جا سکیں۔

ہینڈ آؤٹ نمبر368۔۔۔

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 21 اپریل 2026

کراچی 21 اپریل ۔سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گندم فروخت کی حد کا خاتمہ اور فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط ختم کرنا ایک اہم ترین فیصلہ ہے، سندھ حکومت کے فیصلے سے چھوٹے آبادگاروں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، کاشتکار بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی پیداوار سرکاری مراکز پر فروخت کر سکیں گے۔ ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت 3,500 روپے مقرر کرنا اور خریداری کا ہدف 10 لاکھ میٹرک ٹن رکھنا حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے، گندم خریداری مہم کو تیز کرنے اور کم خریداری والے اضلاع میں اقدامات کی ہدایات سے ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبادگاروں کو ایک دن کے اندر سندھ بینک کے ذریعے فیول سبسڈی کی فراہمی شفافیت اور کارکردگی کی بہترین مثال ہے، اب تک کروڑوں روپے کی بروقت ادائیگیاں ہاریوں کے اعتماد میں اضافے کا سبب بنی ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو فیلڈ میں متحرک کیا گیا ہے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، آبادگاروں اپنی گندم سرکاری خریداری مراکز پر فروخت کریں تاکہ انہیں فوری ادائیگی اور حکومتی سہولیات میسر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہاریوں کے مفادات کے تحفظ اور صوبے کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔۔

ہینڈ آؤٹ نمبر 369۔۔۔۔

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 21 اپریل 2026

کل عالمی یومِ ارض بھرپور انداز میں منایا جائے گا،شجرکاری مہم،سیمینارز اور گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ ہوگی،ڈی جی سیپا وقار پھلپوٹو کا اعلان

بلوچ فٹبال اسٹیڈیم میں ماحولیات کے تحفظ،کھیلوں کے فروغ اور صحت مند معاشرے کے قیام پر خصوصی پیغامات،عالمی یوم ارض پر سیپا کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈی جی وقار پھلپوٹو کی شرکت

کراچی 21 اپریل۔عالمی یوم ارض کے سلسلے میں سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) اور کراچی ویٹرنز فٹبال یونٹی کے اشتراک سے بلوچ فٹبال اسٹیڈیم کورنگی میں ویٹرنز فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندارانعقاد کیا گیا۔ 18 اپریل سے جاری اس ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل آج شاندار انداز میں منعقد ہوا جس میں فٹبال شائقین، شہریوں، سابق کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) وقار حسین پھلپوٹو تھے جنہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، فائنل میچ دیکھا اور کامیاب ہونے والی ٹیم میں ٹرافی و انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں ماحولیات کے تحفظ، کھیلوں کے فروغ اور صحت مند معاشرے کے قیام کے حوالے سے خصوصی پیغامات بھی دیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل سیپا وقار حسین پھلپوٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم ارض ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ زمین، پانی، ہوا اور قدرتی وسائل کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سندھ حکومت ماحول دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور سیپا عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرامز، شجرکاری مہمات، آگاہی سیمینارز اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہے۔ وقار پھلپوٹو نے بتایا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں اور معاشرے میں اتحاد، نظم و ضبط اور صحت مند سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔ صاف ستھرا ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور آلودگی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ڈی جی سیپا وقار پھلپوٹو نے اعلان کیا کہ اس سال عالمی یومِ ارض کو بھرپور اور خوبصورت انداز میں منایا جائے گا۔ جس کا آغاز شجرکاری مہم سے کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف جامعات اور تعلیمی اداروں میں ماحولیات سے متعلق سیمینارز اور ویبینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کل 6 بجے وہیکولر ایمیشن کنٹرول پروگرام کے تحت کراچی میں میٹروپول کے مقام پر گاڑیوں کی فٹنس چیک کی جائے گی جبکہ دھواں چھوڑنے والی اور غیر فٹ گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کے تعاون سے قانونی کارروائی اور چالان بھی کیے جائیں گے۔ ڈی جی سیپا نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ درخت لگائیں، پانی کا ضیاع روکیں، پلاسٹک کے غیر ضروری استعمال سے بچیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ تقریب کے اختتام پر شاندار فائنل کے انعقاد پر کراچی ویٹرنز فٹبال یونٹی اور منتظمین کو سراہا گیا جبکہ شرکاء نے سیپا کی جانب سے عالمی یوم ارض کے موقع پر اس مثبت اور منفرد اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

ہینڈآؤٹ نمبر 370۔۔ایم ڈبلیو

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 20 = 22