ڈویژنل کمشنر میرپورخاص جلال الدین مہر نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اس ضمن میں کوتائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی


میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
ڈویژنل کمشنر میرپورخاص جلال الدین مہر نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اس ضمن میں کوتائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں عمر کوٹ تھرپارکر اور میرپور خاص کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی اس موقع پر ایکسین میرپور خاص علی رضا نے بتایا کہ میرپور خاص میں 12 آر اوپلانٹ فعال ہیں تاہم مزید آر اوپلانٹ کی ضرورت ہے اور کہا کہ رورل واٹر سپلائی کے2 پلانٹ فعال ہیں ایکسین عمرکوٹ باقر شاہ نے بتایا کہ عمرکوٹ میں 41 آر اوپلانٹ ہیں جن میں سے 23 غیرفعال اور 18 فعال ہیں خراب پلانٹ کی مرمت کے لیے اعلی کام کو لکھا گیا ہے اور کہا کہ واٹر سپلائی کی 97 اسکیم غیر فعال اور 58 فعال ہیں اور ڈرینج کے 6 پمپ فعال ہیں ایکسین تھر صفدر شاہ نے بتایا کہ تھر میں 832 آر اوپلانٹ ہیں جن میں سے 157 فعال اور 675 غیر فعال ہیں غیر فعال کو مرمت کروایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
59 + = 66