ہمدرد یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک 2026 کا آغاز ہو گیا

ہمدرد یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک 2026 کی افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین، رجسٹرار سید فیض اللہ جواد کے ہمراہ بیڈ منٹن کھیل کر باقاعدہ کھیل کا اغاز کر رہے ہیں ۔

ہمدرد یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک 2026 کی افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین، رجسٹرار سید فیض اللہ جواد اور ڈائریکٹر اسپورٹس شہریار پاشا ٹرافی کی رونمائی کے بعد تالی بجا رہے ہیں

:
کراچی: 27 اپریل 2026
ہمدرد یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک 2026 کا آغاز ہو گیا ہے، جو 27 سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ چار روزہ ایونٹ میں 13 انڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں کرکٹ، فٹبال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیل شامل ہیں، جبکہ ریسلنگ، آٹو شو اور فوڈ اسٹالز بھی اس کا حصہ ہیں۔
اسپورٹس ویک کا مقصد طلبہ میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ٹیم اسپرٹ کو مضبوط بنانا ہے۔ فائنل مقابلے 30 اپریل کو ہوں گے، جس میں چانسلر سعدیہ راشد مہمان خصوصی ہوں گی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین کا کہنا تھا کہ اسپورٹس ویک طلبہ کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تقریب میں اسپورٹس ویک کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین نےرجسٹرار سید فیض اللہ جواد کے ہمراہ بیڈمنٹن کھیل کر ایونٹ کا باقاعدہ اغاز کیا ۔تقریب میں یونیورسٹی کے ڈینز، فیکلٹی ممبران ڈائریکٹرز اور دیگر معزز شخصیت بھی شریک تھی۔ جبکہ اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
65 − = 58