عامر خان نے مشہور فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کی تصدیق کر دی

سپر اسٹار عامر خان نے ہدایتکار راجکمار ہیرانی کی مشہور فلم ’تھری اڈیٹس ’ کے سیکوئل کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی کہانی میں رنچھو، فرحان اور راجو کی زندگیوں کو 10 سال بعد دکھایا جائے گا۔

عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ سیکوئل کے حوالے سے بڑھتی ہوئی خبروں کے درمیان اداکار نے خود اس منصوبے کی تصدیق کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کہانی میں اصل کرداروں کی زندگی کو ایک دہائی بعد دکھایا جائے گا اور یہ دیکھا جائے گا کہ وقت کے ساتھ ان کے حالات میں کیا تبدیلی آئی ہے۔

عامر خان نے امر اجالا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے فلم کی کہانی سنی ہے اور یہ انہیں بہت پسند آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اسکرپٹ پر ابھی مزید کام ہونا باقی ہے، لیکن کہانی نہایت منفرد ہے اور پہلی فلم کی طرح اس میں بھی مزاح موجود ہوگا۔

فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پہلا حصہ ختم ہوا تھا، لیکن اس میں 10 سال کا ٹائم جمپ دکھایا جائے گا۔

رنچھو (پھنسکھ وانگڈو)، فرحان اور راجو کی تکون ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہوگی۔

عامر خان نے یہ بھی کہا کہ وہ دوبارہ اپنے کردار پھنسکھ وانگدو کو نبھانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ان کے مطابق یہ کہانی راجکمار ہیرانی اور ابھیجیت جوشی نے مشترکہ طور پر تخلیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
41 − = 33