ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی مسلسل جاری رکھی جائے

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی مسلسل جاری رکھی جائے مرکزی تنظیم تاجران وفد کی ایس ایس پی فدا حسین شاہ سے ملاقات میں بات چیت میرپورخاص مرکزی تنظیم تاجران وفد کامران میمن سلمان میمن عبدالحق چوہان نے ایس ایس پی آفس میں ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں اور منشیات کے خاتمہ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن پر پولیس کی تعریف کی وفد نے پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی پر بھی ایس ایس پی فدا حسین کے اقدامات کو سراہا وفد نے ایس ایس پی کی توجہ ٹریفک مسائل ٹریفک اہلکاروں کی کمی اور آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی میرپورخاص آمد پر ٹریفک کے مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس پربات کی جس پر ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ نے کہا کہ ٹریفک اہلکاروں کی کمی پورا کرنے کے لیے ڈی آئی جی میرپورخاص نے ایک لیٹر آئی جی سندھ کو ارسال کیا ہے جلد احکامات جاری کردیے جائیں گے اس موقع پر ایس ایس پی فدا حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں آئس چرس ہیروئن کچی شراب سمیت گٹکا ایکٹ کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا تاجر برادری منشیات کے خلاف جاری اس مہم میں پولیس کا ساتھ دیں اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران وفد نے ایس ایس کو مرکزی تنظیم تاجران آفس آنے کا دعوت نامہ بھی دیا جس پر ایس ایس پی فدا حسین شاہ نے مرکزی تنظیم تاجران کے مرکزی آفس میں آنے اور تاجروں سے ملاقات کی دعوت کو قبول کیا اس موقع پر سی پی ایل سی کے محمد حسین سموں بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
23 − = 20