
میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
انچارج CIA اور انچارج DIB کی ہمراہ ٹیم منشیات کی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف ڈگری تھانے کی حدود میں بڑی اور کامیاب کارروائی 03 ملزمان آلٹو کار سیمت گرفتار بڑی تعداد میں انڈین گٹکے برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ کے خصوصی احکامات پر منشیات فروش عناصر کے خلاف جاری سخت کریک ڈاؤن کے تسلسل میں انچارج CIA اقبال جٹ اور انچارج DIB دانش احمد بھٹی نے ہمراہ پولیس ٹیم تھانہ ڈگری کی حدود انورآباد میں خفیہ اطلاع پر کامیاب اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل میں ملوث 03 ملزمان کو آلٹو کار سیمت گرفتار کرلیاکارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں غیر قانونی و مضر صحت انڈین گٹکا برآمد کیے گئے، جو کہ نوجوان نسل کو تباہی کی جانب دھکیلنے کی مذموم کوشش کا حصہ تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس گھناؤنے دھندے کو ناکام بنایا.گرفتار ملزمان کی شناخت محمد 1. وقار ملک، 2. دانش ملک اور 3. غلام قادر چانڈیو کے ناموں سے ہوئی، جبکہ ان کا ساتھی 4. سجاد حیدر عرف نومی آرائیں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 11,000 انڈین گٹکے برآمد کرکے قبضے میں لے لیے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان منظم نیٹ ورک کے تحت ممنوعہ اشیاء کی سپلائی میں ملوث تھے، جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے.ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 69/2026 زیر دفعہ 4/8 گٹکا ممنوعہ ایکٹ تھانہ ڈگری میں درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے





































