شاہین پبلک ایلمینٹری اسکول میرواہ گورچانی میں 10 مئی کو “یومِ معرکۂ حق” کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد احمد خان
شاہین پبلک ایلمینٹری اسکول میرواہ گورچانی میں 10 مئی کو “یومِ معرکۂ حق” کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا-تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل عبد الجبار چوہان نے کہا کہ 10 مئی 2025 کو افواجِ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے ملک کا دفاع کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ بنیان مرصوص کا مطلب “سیسہ پلائی ہوئی دیوار” ہے اور آج ہمارے بچے تعلیم، سچائی اور اتحاد کی دیوار بنیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا معرکہ حق یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کو سچا ایمان دار اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت کرنے والا پکا سپاہی بنائیں
تقریب کے اختتام پر شہدائے پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور بچوں نے “ہم ہیں بنیان مرصوص” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
96 − 88 =