گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سٹلائٹ ٹاؤن نمبر 1 میں آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر یومِ تشکر، افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سٹلائٹ ٹاؤن نمبر 1 میں آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر یومِ تشکر، افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد اسکول کی ھیڈ مس فریال خالد، مس بلقیس فاطمہ، مس عافیہ اور دیگر اسٹاف نے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر مہمانانِ خصوصی ڈائریکٹر فقیر محمد خاصخیلی ڈپٹی ڈائریکٹر مس ارم ناز، حاکم کھوسو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نبی بخش گرگیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن باب ہے جس میں افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور ملک کی سالمیت، خودمختاری اور وقار کا بھرپور دفاع کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء،سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے بعد ازاں اسکول کے بچوں اور بچیوں فوجی ڈریسز پہن کر ٹیبلوز پیش کیئے اور خوب داد وصول کی تقریب کے اختتام پر ایجوکیشن آفیسر نے بہترین پروگرام منعقد کرنے پر ھیڈ مس فریال خالد، بلقیس فاطمہ، اور دیگر ٹیچرز کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ سرٹیفکیٹس دیئے گئے اور بھترین ٹیبلو پیش کرنے پر بچوں کو نقعد انعام دینے کا بھی اعلان کیا بعد ازاں اس کامیابی کا ایک سال گذرنے پر کیک کاٹا گیا آخر میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور تحفظِ پاکستان کے عزم کے اظہار کے لیے پُرجوش نعرے لگائے اور ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
=========================


میرپورخاص (بیورو
رپورٹ
تحسین احمد خان
فخر امداد فاؤنڈیشن ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی میں “معرکۂ حق، آپریشن بنیان المرصوص” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا- جس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد طلبہ میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، قومی ٹیبلوز اور مختلف خاکے پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاک فوج کی خدمات کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل محمد عارف بیگ نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملکی وقار، سلامتی اور دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کا ہر شہری، چاہے وہ بزرگ ہو یا بچہ، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا رہا اور پوری دنیا نے بھارت کو رسوا ہوتے دیکھا۔انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ مستقبل میں ملک و ملت کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
28 + = 32