محمد وسیم ایک بہترین افسر۔ کیریئر جس کاہے بے داغ

محمد وسیم ایک بہترین افسر۔ کیریئر جس کاہے بے داغ

پچھلے کچھ عرصے سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے سربراہ محمد وسیم کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد جھوٹے الزامات کی یلغار اور ایک سوچی سمجھی منظم منفی مہم چلائی جا رہی ہے مجھ سمیت جو دوست محمد وسیم کی شخصیت پر کام کو جانتے ہیں گواہی دے سکتے ہیں کہ وہ کس قدر محنتی ذہین اور قابل افسر ہیں اور ایک بہادر اور نڈر انسان ہیں اور انہوں نے بڑی بڑی رشوتوں کی پیشکشوں کو نہ صرف ٹھکرایا بلکہ جان سے مارنے تک کی دھمکیوں سے بھی مرعوب نہیں ہوئے اور ہر قسم کے مشکل حالات میں بھی اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیتے رہے ان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے اور منفی مہم کے پیچھے دراصل وہ عناصر ہیں جن کے اپنے ہاتھ سسٹم میں رنگے ہوئے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ محمد وسیم کے خلاف کیچڑ اچھالنے سے محمد وسیم کی شخصیت کو داغدار نہیں کیا جا سکتا بلکہ کیچڑ اچھالنے والوں کے اپنے ہاتھ گندے ہوں گے ۔ محمد وسیم کا شمار ہمیشہ سندھ کے باوقار ذہین بے داغ اور


شاندار کامیابیاں حاصل کرنے والے افسران میں ہوگا ان کی عزت اور احترام میں نہ بہلے کوئی کمی لائی جا سکتی نہ ائندہ ایسا ہو سکے گا ۔ انہوں نے ہر دور میں ہمیشہ صوبے اور عوام کی خدمت کے لیے بہترین اقدامات اٹھائے اور ان کی ان شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

By Salik Majeed editor

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
12 − = 7