ٹاؤن میر شیر محمد تالپور کی سب سے بڑی یو سی 8 کچرے کے ڈھیر میں تبدیل، انتظامیہ خاموش تماشائی،سوئیپر گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگے،


میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
ٹاؤن میر شیر محمد تالپور کی سب سے بڑی یو سی 8 کچرے کے ڈھیر میں تبدیل، انتظامیہ خاموش تماشائی،سوئیپر گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگے، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ٹاؤن میر شیر محمد تالپور کی یونین کمیٹی نمبر 8 گزشتہ ایک سال سے ٹاؤن انتظامیہ کی مسلسل نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا شکار ہو کر رہ گئی ہے علاقے میں صفائی کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جبکہ متعلقہ افسران عوامی شکایات کے باوجود خوابِ غفلت میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ذرائع کے مطابق یو سی 8 کے بڑے کچرا پوائنٹ پر پہلے ہفتے میں چار مرتبہ گاڑی لگائی جاتی تھی مگر اب صورتحال یہ ہے کہ دس دس روز گزرنے کے باوجود کچرا اٹھانے کے لیے ایک بار بھی گاڑی نہیں آتی تعفن، گندگی اور بیماریوں کے خطرات کے باوجود ٹاؤن چیئرمین ولی محمد ناریجو، ایم سی ممتاز چنا، سینیٹیشن انچارج ذوالفقار لاکھو، وہیکل انچارج محمد یاسر اور امانت کی جانب سے مکمل لاتعلقی اختیار کی گئی ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہیکل انچارج کو بارہا فون کیے گئے مگر کسی قسم کا رسپانس نہیں ملا جس سے یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ یو سی 8 کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے حیرت انگیز طور پر میرپورخاص کی سب سے بڑی یونین کمیٹی ہونے کے باوجود یہاں بنیادی صفائی کا نظام بھی مفلوج ہو چکا ہے-دوسری جانب سینیٹیشن انچارج ذوالفقار لاکھو کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے ریکارڈ میں یو سی 8 کے لیے 12 سوئیپرز تعینات ہیں مگر روزانہ ڈیوٹی پر صرف 6 ملازمین آتے ہیں جبکہ باقی غیر حاضر ملازمین کو مبینہ طور پر مکمل تنخواہیں جاری کی جا رہی ہیں مسلسل غیر حاضری کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہونا انتظامیہ کی ملی بھگت اور کرپشن کی واضح عکاسی کرتا ہے
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹاؤن چیئرمین ولی محمد ناریجو اور ایم سی ممتاز چنا کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ ماضی کی طرح اب بھی سوئیپروں سے مبینہ “منتھلی سسٹم” جاری ہے جس کے باعث عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق یوسی چیئرمین حاجی محمد علی اپنی انتھک کوششوں کے سبب جہاں تک ممکن ہوسکتا ہے یوسی کی بہتری کے لیے کام کرتے رہتے ہیں مگر ٹاؤن چیئرمین کی جانب سے عدم تعاون کے سبب یوسی میں صفائی ستھرائی کا نظام شدید متاثر ہوکر رہ گیا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یو سی 8 میں صفائی کی ابتر صورتحال، گھوسٹ ملازمین اور مبینہ کرپشن کا فوری نوٹس لے کر ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 81 = 87