چیئرمین امن ویلفیئر فاؤنڈیشن بشیر الٰہی محمدی، نائب صدر عبدالمجید بلوچ، عبدالحمید مغل، نجم الدین کمبھر اور محمد یوسف خاصخیلی نے اپنے مشترکہ بیان میں میرپورخاص میں جاری طویل، غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
چیئرمین امن ویلفیئر فاؤنڈیشن بشیر الٰہی محمدی، نائب صدر عبدالمجید بلوچ، عبدالحمید مغل، نجم الدین کمبھر اور محمد یوسف خاصخیلی نے اپنے مشترکہ بیان میں میرپورخاص میں جاری طویل، غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیسکو کی ناقص کارکردگی نے شہریوں کی زندگی کو عذاب بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے تک بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے، جس کے باعث گھروں، مساجد، بازاروں، اسپتالوں اور کاروباری مراکز میں شدید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ شدید گرمی اور حبس میں رات بھر بجلی کی بندش سے بچوں، بزرگوں، مریضوں اور خواتین کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے جبکہ شہری ذہنی اذیت اور بے چینی کا شکار ہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ ایک طرف عوام مہنگی بجلی کے بھاری بل ادا کرنے پر مجبور ہیں، دوسری جانب بجلی کی مسلسل بندش نے کاروباری سرگرمیوں کو تباہ کر دیا ہے۔چھوٹے دکاندار، مزدور،ورکشاپ مالکان اور صنعت سے وابستہ افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ پینے کے پانی کی فراہمی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔مشترکہ بیان میں سندھ حکومت، کمشنر میرپورخاص، ڈپٹی کمشنر، میئر بلدیہ، حیسکو چیف، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے شہر کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو عوام میں بڑھتی ہوئی بے چینی کسی بڑے احتجاج کا سبب بن سکتی ہے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 9 = 17