میرپورخاص پریس کلب کے سابق صدر و سینئر صحافی راشد سلیم نے صحافی صالح اوٹھو کے ہمراہ میرپورخاص سول اسپتال کے این آئی سی وی ڈی وارڈ میں زیرِ علاج سینئر صحافی،استاد اور ڈان انگلش اخبار کے ڈسٹرکٹ رپورٹر قمرالدین شیخ کی عیادت کی۔

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
میرپورخاص پریس کلب کے سابق صدر و سینئر صحافی راشد سلیم نے صحافی صالح اوٹھو کے ہمراہ میرپورخاص سول اسپتال کے این آئی سی وی ڈی وارڈ میں زیرِ علاج سینئر صحافی،استاد اور ڈان انگلش اخبار کے ڈسٹرکٹ رپورٹر قمرالدین شیخ کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے قمرالدین شیخ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی قمرالدین شیخ گزشتہ آٹھ روز سے میرپورخاص سول اسپتال میں زیرِ علاج ہیں-جہاں انہیں گردے اور دل کی تکلیف کے باعث داخل کیا گیا تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کی طبیعت پہلے کی نسبت بہتر ہے اور علاج جاری ہے۔راشد سلیم اور صالح اوٹھو نے اسپتال انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور قمرالدین شیخ کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر صحافی برادری کی جانب سے قمرالدین شیخ کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
− 8 = 1