ملک میں مختلف “پنکیاں” گھوم رہی ہیں لیکن ان پر ابھی تک ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جا رہا انہوں نے کہا کہ “فارم 47” کے ذریعے آنے والے بدبودار حکمرانوں اور “پنکی کے ورثاء” کو اقتدار سے باہر نکالنا ہوگا

کراچی (۔ ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ ملک میں مختلف “پنکیاں” گھوم رہی ہیں لیکن ان پر ابھی تک ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جا رہا انہوں نے کہا کہ “فارم 47” کے ذریعے آنے والے بدبودار حکمرانوں اور “پنکی کے ورثاء” کو اقتدار سے باہر نکالنا ہوگا انہوں نے کہا کہ خطروں کا کھلاڑی آصف علی زرداری اقتدار کی خاطر سب کچھ کر سکتے ہیں اور ایوان میں بیٹھے ہوئے فارم 47 کے نمائندوں کا 28ویں آئینی ترمیم میں کردار دیکھنے والا ہوگا یہ بات انہوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس کلفٹن کراچی میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی میمبرشپ مہم کے آغاز اور مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر نائب صدر بابو غلام سرور سیال کی فنکشنل لیگ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر فنکشنل لیگ کے رہنما سید محمد راشد شاہ راشدی، فقیر غلام نبی منگریو عبد الکریم شر سید شفقت حسین شاہ محمد خان فلپوٹو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ فنکشنل لیگ کا پیغام متحد سندھ مضبوط پاکستان ہے جسے گھر گھر پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں بار بار یہ کہا جاتا ہے کہ فیصلے اشاروں پر ہوتے ہیں تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے اور اشارے دینے والوں کے تبادلے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیر سید شاہ مردان شاہ ہمیشہ کہتے تھے کہ ہم جی ایچ کیو کے ساتھ ہیں لیکن ہر محب وطن اداروں کے ساتھ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ان کا جی یو آئی کے ساتھ پرانا تعلق اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا تجربہ بھی رہا ہے اور آئندہ بھی سیاسی حالات کے مطابق ایسی گنجائش موجود ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا کے لیے فیصلے کرنے والوں کو درست اور سنجیدہ فیصلے کرنا ہوں گے کیونکہ ملک کے ساتھ جتنا مذاق ہونا تھا ہو چکا اب سنجیدگی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پہلے 28ویں آئینی ترمیم کو سمجھنا ضروری ہے اس پر بعد میں تفصیلی بات کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ زرداری اقتدار کی خاطر سب کچھ کر سکتے ہیں فنکشنل لیگ کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری سائرہ بانو نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک سندھ کے عوام کو حقیقی ترقی نہیں مل سکی جبکہ صوبے میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کو منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے حوالے کر دیا گیا ہے اور سندھ پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کے بجائے نوکریاں فروخت کی جا رہی ہیں جس سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے فنکشنل لیگ کے رہنما معظم خان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکمران سندھ کی عوام کو گدوں کی طرح نوچ رہے ہیں اور فنکشنل لیگ لاڑکانہ سمیت پورے سندھ میں حکمران جماعت کا صفایا کرے گی اور سندھ کو اپنی جماعت کا قلعہ بنایا جائے گا فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبد الرحیم نے کہا کہ جب تک ملک میں حقیقی سیاسی استحکام قانون کی بالادستی اور مؤثر امن و امان قائم نہیں ہوگا اس وقت تک معاشی اور معاشرتی حالات بہتر نہیں ہو سکتے فنکشنل لیگ کے رہنما محمد خان جونیجو نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کے ساتھ ہمدردی حوصلہ افزائی اور خلوص پر مبنی رویہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے اور فنکشنل لیگ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے مسلم لیگ ق کے مرکزی وائس چیئرمین بابو غلام سرور سیال نے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جینا مرنا فنکشنل لیگ اور پیر صاحبان کے ساتھ ہے اور وہ سیاسی مافیا اور قبضہ گروپوں کے خلاف جدوجہد کریں گے انہوں نے کہا کہ سندھ میں متبادل سیاسی قوت کو مضبوط بنایا جائے گا پریس کانفرنس کے اختتام پر رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں سیاسی استحکام قانون کی بالادستی اور شفاف نظام کے بغیر نہ معاشی بہتری ممکن ہے اور نہ ہی سماجی ترقی اور فنکشنل لیگ اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی اور عوامی مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
8 + 1 =