
پاکستان میں شرافت ،اعلی اخلاقی اقدار اور اصولوں کی سیاست کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے سینیئر مسلم لیگی رہنما چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سینیٹر سلیم ضیا کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو کاروبار کی طرف ضرور انا چاہیے لیکن کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اس کی اچھی معلومات حاصل کرنا ضروری ہے جس کام کی سمجھ بوجھ ہو اسی میں ہاتھ ڈالیں کاروبار کافی محنت طلب کام ہے اور اس میں جو محنت کرتا ہے ضرور کامیاب ہوتا ہے ۔ سیون فوڈ کی شاندار کامیابیوں کے بعد نئے اؤٹ لیٹ کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے سیور فوڈ کے مالکان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کے کامیابی میں ان کی دیانتداری ایمانداری اور محنت کا دخل ہے انہوں نے کوالٹی پر کمپرومائز نہیں کیا اور قیمتیں بھی ایسی رکھی ہیں کہ مڈل کلاس اور نوجوان سٹوڈنٹ یہاں اتے ہیں اچھا کھانا ملتا ہے یہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے کے چھوٹے سے کاروبار سے شروعات کی اور اج کئی برانچز اور اس کی شاخیں ہیں اور کام اسلام اباد لاہور میں کافی کامیاب ہے ان کی کامیابی دوسروں کے لیے مثعل راہ ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اس وقت پاکستان کا نمبر ون ادارہ ہے 40 کے قریب اداروں میں اس کی بہترین اور ٹاپ پوزیشن ہے عام طور پر نجکاری کے لیے وہ ادارے پیش کیے جاتے ہیں جو منافع کما رہے ہوں اور بوجھ بنے ہوں جبکہ اسٹیٹ لائف تو منافہ بخش ادارہ ہے اور اگر کسی موقع پر اس کی نجکاری پر غور کیا بھی گیا تو وہ بھی ایک ادارے کی بہتری کے لیے ہی ہوگا ۔فی الحال اس کی نجکاری کے حوالے سے جو خدشات ہیں وہ درست نہیں ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ محنت کو اپنائیں اور محنت کرنے والے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں ۔انہوں نے جہان نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو دیا جس کی تفصیلات اپ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے ملاحظہ فرما سکتے ہیں ۔





































