جب پہلی مرتبہ شیطان نے ریورس سوئنگ کا سامنا کیا

حج کا مقدس فریضہ ادا کرنے کے دوران عظیم کرکٹر وسیم اکرم نے شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے جو انداز اپنایا وہ اب تاریخ کا حصہ بن گیا ہے انہوں نے اپنے مخصوص بولنگ اسٹائل میں کنکریاں شیطان کو ماریں اس انداز پر دنیا بھر میں نئی بحث چھڑ گئی اور سوشل میڈیا پر تبصروں کا سیلاب آگیا ان تبصروں میں لکھا گیا کہ جب شیطان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ریورس ونگ کا سامنا کیا تو وہ کلین بولڈ ہو گیا ۔ وسیم اکرم کا یہ ویڈیو کلپ وائرل ہوتے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا اور ابھی تک اس پر تبصرے جاری ہیں ۔وسیم اکرم کے مخالفین نے لکھا کہ وسیم اکرم اپنے کپتان کو بولنگ کرا رہے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 51 = 59