ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے زیر تعمیر لاری اڈہ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے منصوبے کی پیشرفت، تعمیراتی معیار اور تکمیل کے مختلف مراحل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے لاری اڈہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے جاری تعمیراتی سرگرمیوں، مسافروں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں اور مسافروں کو جدید اور بہترین سفری سہولیات میسر آ سکیں۔





































