اداکارہ زارا نور عباس نے فادرز ڈے کے موقع پر ایک دلکش فیملی لمحہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، جس میں ان کے شوہر اسد صدیقی اور ننھی بیٹی نورِی شامل ہیں۔
زارا نور عباس نے انسٹاگرام اسٹوری پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: “It’s Noori and her Abba’s world and we are just living in it. Happy Father’s Day”۔ انہوں نے اس پوسٹ میں اسد صدیقی کو بھی ٹیگ کیا۔

یہ خوبصورت فیملی لمحہ سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا اور صارفین کی جانب سے اسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔




































