کلچرل جرنلسٹ اور نامور رائٹر،ڈائریکٹر گوشی خان کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری کلچر اینڈ انفارمیشن پنجاب شازیہ رضوان اور ، رضوان افسر،،کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

کلچرل جرنلسٹ اور نامور رائٹر،ڈائریکٹر گوشی خان کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری کلچر اینڈ انفارمیشن پنجاب شازیہ رضوان اور ، رضوان افسر،،کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں
نامور رائیٹر ڈائیریکٹر گوشی خان،،ایم ڈی کوہ نور نیوز اعجاز احمد ڈوگر۔، بیورو چیف کوہ نور نیوز اینڈ ڈائریکٹر اپریشن چوہدری شہباز آرائیں، ۔ایچ آر ہیڈ ندیم الللہ نئیر ۔۔سینئر صحافی ٹھاکر لاہوری،، ذین مدنی،، احتشام سہروردی،،عبدالسلام،،اور ایم شہزاد نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری اور ہم سب فنکاروں کی بہتری اور کلچر کو فروغ دینے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اس بار بجٹ میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سٹی پراجیکٹ کے لیے خطیر رقم رکھی گئی ہے اور فنکاروں کے امدادی فنڈز میں بھی سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت فنکاروں اور فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کس قدر کوشاں ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فلم سپورٹ فنڈز کا اجراء کوئی معمولی بات نہیں آنے والے وقت میں انشاء اللہ ہماری فلم انڈسٹری کا ایک نیا دور شروع ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
45 − = 39