بھارتی نژاد فلم ساز سائرس پٹیل نے اسلام قبول کر لیا، اعلان منظرِ عام پر

ممبئی میں پیدا ہونے والے برطانوی فلم ساز سائرس پٹیل نے لندن میں اسلام قبول کر لیا۔

ہالی ووڈ اداکار جیانکارلو اسپوزیٹو کے اسلام قبول کرنے کی خبروں کے بعد فلمی دنیا کی ایک اور معروف شخصیت فلم ساز سائرس پٹیل کے مذہب تبدیل کرنے کی اطلاعات سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دستاویز، جسے مذہب قبول کرنے کا سرکاری سرٹیفکیٹ قرار دیا جا رہا ہے وائرل ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ لندن کی مرکزی مسجد اور اسلامی ثقافتی مرکز کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ دستاویز کو آن لائن شیئر کرنے والوں میں ترکی آل الشیخ بھی شامل ہیں، جو سعودیہ میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ہیں۔

ترکی آل الشیخ کے مطابق سائرس پٹیل نے سعودی عرب میں ایک فلمی منصوبے کے سلسلے میں وقت گزارنے کے بعد اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ پیش رفت آن لائن خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے، خصوصاً اس وجہ سے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں قیام کے دوران جیانکارلو ایسپوزیٹو کے اسلام قبول کرنے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
69 − = 61