پاکستان کے اندر موجود برازیل

کیا آپ یقین کریں گے کہ پاکستان میں ایک ایسی جگہ بھی ہے جہاں برازیل کے لیے وہی جنون پایا جاتا ہے جو ریو ڈی جنیرو میں دکھائی دیتا ہے؟

DESI TRAVELLER نامی یوٹیوبر جب کراچی کے علاقے لیاری پہنچا تو وہاں کا منظر دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ برازیلین فٹبال سے والہانہ محبت، گلیوں میں سبز و پیلے رنگوں کی بہار اور ورلڈ کپ کا جوش دیکھ کر ایسا محسوس ہوا جیسے پاکستان میں ہی ایک “منی برازیل” آباد ہو۔

فیفا ورلڈ کپ نے لیاری کی رونق کو مزید بڑھا دیا ہے، جہاں ہر طرف فٹبال کا جنون اور برازیل کے لیے غیرمعمولی جذبات دکھائی دیتے ہیں۔
دیکھیے یہ مکمل وی لاگ اور جانیے لیاری کی انوکھی فٹبال دنیا کی کہانی

رپورٹ صبیح سالک

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
59 − = 57