لاڑکانہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی امام کعبہ، امام مسجد نبوی اور امام مسجد اقصی کو بیک وقت پاکستان لانے کی کوشش، امام کعبہ نے دعوت نامہ قبول کرلیا،

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی امام کعبہ، امام مسجد نبوی اور امام مسجد اقصی کو بیک وقت پاکستان لانے کی کوشش، امام کعبہ نے دعوت نامہ قبول کرلیا، جمعیت علماء اسلام صوبہ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام عالمی امن کے لیے ایک قدم آگے جا رہی ہے 19، 20، اور 21 مارچ 2027 کو سکھر میں اجتماع کریں گے جس میں دنیا بھر سے امن کے خواہاں لوگوں کو بلایا جائے گا اس حوالے سے امام کعبہ کو بھی دعوت دی گئی ہے جو کہ انہوں نے قبول کر لی ہے، خواہش ہے کہ امام مسجد نبوی اور امام مسجد اقصی بھی شرکت کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم موجود اسمبلیوں کو نہیں مانتے، یہ دھونس، دھاندھلی اور فارم 47 کی پیداوار ہیں عالمی منظر نامے کی صورتحال کے پیش نظر ملکی معاملات اور امن کی خاطر اپنے اختلافات بھلا کر خیر مقدم کر رہے ہیں امریکا کے اقدامات اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات امن کے راستے میں رکاوٹ ہیں امریکا کو فوری طور پر جنگبندی کے دوران زیر حراست لیے ایرانی بحری جہاز اور عملے کو واپس کرنا چاہئیے ہمارا دعوئ درست تھا کہ سندھ حکومت ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کر رہی ہے کل تک جو سردار وڈیرے بالائی سندھ میں امن و امان کے لیے جے یو آئی کے دعوت نامے پر اکٹھا نہیں ہوئے آج وہ سندھ حکومت کے معترف ہیں حکومت سندھ امن کی سنجیدہ خواہش اور کوشش کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اپنایے گئے طریقہ کار پر اعتراض ہے ڈاکوؤں کو ریڈ کارپٹ پر خوش آمدید کہنا، 80 ڈاکو دیکھا کر عدالت میں 30 کو پیش کرنا، پولیس افسران کے کمرے ڈاکوؤں کو ٹہرانے کے لیے خالی کروانا سہی طریقہ کار نہیں سندھ حکومت کے جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کے ساتھ رویئے سے جرائم پیشہ عناصر کی حوصلا شکنی نہیں ہمت افزائی ہو رہی ہے ڈاکوؤں سے اسلحہ خریدنے کی پالیسی پر بھی اعتراضات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
38 − 28 =