10 لاکھ سے زائد لوگوں کے لیے پانی کی فراہمی کے اقدامات پر شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی خدمات قابل ستائش بھی ہیں اور لائق تحسین بھی ۔

10 لاکھ سے زائد لوگوں کے لیے پانی کی فراہمی کے اقدامات پر شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی خدمات قابل ستائش بھی ہیں اور لائق تحسین بھی ۔

کرکٹ کے شائقین تو بخوبی جانتے ہیں کہ میدان کوئی بھی ہو ،حریف کیسا بھی ہو ، موسم جیسا بھی ہو ، سچویشن جتنی بھی مشکل ہو ،جب مقابلے کے لیے شاہد خان آفریدی میدان میں اترتا تو منظر یک دم تبدیل ہونے لگتا ہے ہمت اور بہادری کا ایسا مظاہرہ ہوتا کہ یقینی شکست کے بادل جھٹ کر فتح میں تبدیل ہو جاتے، مشکل سے مشکل بالر کی گیند بھی اتنی اونچائی سے گراؤنڈ کے باہر جا کر غائب ہو جاتی ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ ۔ مخالف ٹیموں کے بولرز اور فیلڈرز کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ، پاکستان کو شکست سے دو چار کرنے کے خواب بکھر جاتے ۔ شاہد آفریدی جنہیں دنیا بوم بوم آفریدی کے نام سے جانتی پکارتی ہے اور میدان میں اور میدان سے باہر دوست احباب ان کو لالا کہہ کر ان کو عزت دیتے ہیں اپنی محبت اور اپنائیت کا احساس دلاتے ہیں وہی شاہد آفریدی اب نوجوانوں کو کھیل کی طرف لانے کے ساتھ ساتھ غربت پسماندگی نا خواندگی ، پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی ، صحت علاج معالجے کے مسائل اور اپنی چھت سے محروم لوگوں کے مسائل کے خلاف لڑ رہے ہیں انہوں نے اس مقصد کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے سماجی بھلائی کے بے شمار کام کیے اور یہ سلسلہ جاری ہے وہ لوگوں کو صحت تعلیم صاف پینے کا پانی مہیا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور اب انہوں نے لوگوں کو ان کی چھت فراہم کرنے کے لیے ہاؤسنگ منصوبوں پر بھی کام تیز کر رکھا ہے وہ بچوں کی پڑھائی لکھائی لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا ادویات راشن کی فراہمی سے لے کر ان کی مالی مدد غرض یہ کہ جو ہو سکے دام در میں سخنے سب کچھ کر رہے ہیں لوگ ان کے جذبے کو سر رکھتے ہیں انہیں دعائیں دیتے ہیں انہوں نے چھوٹی سی ٹیم کے ساتھ اپنے وسائل سے یہ کام شروع کیا تھا اور اب اس کام کا ادارہ کار تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے ان کے ساتھ اور اچھے لوگ بھی جڑے ہیں اور لوگ بھی تعاون کر رہے ہیں لیکن چیلنج بہت بڑا ہے بہت زیادہ وسائل درکار ہیں وہ اپنے طور پر جو منصوبہ شروع کر سکتے تھے کر چکے انہوں نے کسی کام کو رکنے نہیں دیا اور اس کے لیے دن رات کوشاں اور سرگرم نظر آتے ہیں 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لیے پینے کے پانی کے منصوبے اور اقدامات یقینی طور پر شاید افریدی فاؤنڈیشن کی خدمات کے حوالے سے قابل قدر اور لائق تحسین اقدامات ہیں اس میں جتنے زیادہ پاکستانی جڑ سکیں ان کو اس بھلائی اور نیکی کے کام میں شاہد افریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ جڑنا چاہیے اور شاہد افریدی اور ان کی ٹیم کا حوصلہ بڑھانا چاہیے اور دکھی غریب ضرورت مند لوگوں کے کام آنا چاہیے جو زندگی کے جس شعبے میں جہاں پر بھی جو کام کر رہا ہے وہاں پر وہ اپنا کردار ادا کر سکتا ہے شاید افریدی فاؤنڈیشن کو ایک ایس ایم ایس کر کے 10 روپے کا عطیہ بھی دیا جا سکتا ہے اور اس سے زیادہ جتنی رقم اللہ نے اپ کو حیثیت دی ہو وہ بھی دی جا سکتی ہے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے اقدامات کہ سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ عملی طور پر نظر آتے ہیں یہ زبانی دعوے نہیں کرتے بلکہ عملی کام کرتے ہیں ان کے منصوبے کسی ایک جگہ ایک علاقے ایک زبان ایک مذہب کے لوگوں کے لیے نہیں ہے یہ پوری انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں ملک کے مختلف علاقوں میں جہاں ان کو موقع ملتا ہے یا اپنے مختلف منصوبوں کو اگے بڑھاتے ہیں لوگوں کی مدد کرتے ہیں لوگوں کے کام اتے ہیں یہاں سے صاف پینے کا پانی میسر نہیں وہاں پینے کے پانی کے منصوبے لگا رہے ہیں یہاں تعلیم نہیں وہاں تعلیم کے بندوبست کا ذمہ لے رہے ہیں جہاں گراؤنڈ نہیں کھیل نہیں وہاں نوجوانوں کو کھیل کود کے مواقع فراہم کر رہے ہیں بچوں کو کھلاڑیوں کو کھیلوں کی کٹس فراہم کرتے ہیں بچوں کو بہتر صحت کے لیے اچھی خوراک اور ضرورت مند گھروں میں راشن کا بندوبست کرتے ہیں علاج معالجے اور مالی مدد کا بندوبست کرتے ہیں مجموعی طور پر دیکھا جائے تو شاید افریدی فاؤنڈیشن پاکستان کی اپ لفٹنگ پر کام کر رہی ہے مختلف شعبوں میں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور ان کو زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے منصوبوں پر کام کر رہی ہے لوگ خود بتاتے ہیں کہ شاید افریدی فاؤنڈیشن کی وجہ سے ان کے کتنے مسائل حل ہو چکے ہیں ان کی کتنی مدد ہوئی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے اور یہ خوش آئند امر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
6 + 1 =