یو اے ای نے پی ٹی سی ایل کے 800 ملین ادا کرنے ہیں حکومت واپس لے پینشنرز کے واجبات ادا کرے ٹیلیکمیونیکیشن پایونیئر فورم کا حکومت پاکستان سے مطالبہ۔


یو اے ای نے پی ٹی سی ایل کے 800 ملین ادا کرنے ہیں حکومت واپس لے پینشنرز کے واجبات ادا کرے
ٹیلیکمیونیکیشن پایونیئر فورم کا حکومت پاکستان سے مطالبہ۔
چیف جسٹس آخر کب عدالتی احکامات پر عملدرامد کرائیں گے۔
پی ٹی سی ایل کے ہزاروں پینشنرز گزشتہ 15 سالوں سے انصاف کے منتظر۔
کراچی ( رپورٹ اطہر جاوید صوفی )
پی ٹی سی ایل کے ہزاروں پینشنرز 2010 سے انصاف کے حصول کی تلاش میں اتصلات اور حکومت پاکستان کے جبر کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔


یو اے ای نے پی ٹی سی ایل کے 800 ملین بقایا جات ادا کرنے ہیں حکومتِ پاکستان اتصلات سے فوری طور پر یہ رقم واپس لے اور پی ٹی سی ایل پینشنرز کے واجببات کی ادائیگی کرے۔
لگتا ہے پاکستان میں کوئی ایسا ادارہ موجودہ نہیں جو کہ لاچار اور بے بس پنشنرز کی التجاء پر غور کر سکے اور پنشنرز کا مسلہ حل کروانے میں مدد گار ثابت ہو ۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان یحیی آفریدی اپنے 10 جولاٸی 2025 کے صادر کردہ فیصلے پر عمل درآمد کروانے میں بے بس نظر آرھے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ٹیلی کمیونیکیشن پایو نیرز فورم کے ایک اہم اجلاس میں شرکاء نے کیا۔ اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو روشنی میں پی ٹی سی ایل پینشنرز کو حکو متی اعلان کردہ پینشن دی جائے ساتھ ساتھ 2010 سے ابتک کے بقایاجات بھی ادا کیے جائیں۔
‏‎کیا اتصلات انتظامیہ کی نگاہ میں پاکستان کی سپریم کورٹ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی کوئی حیثیت نہیں؟ یا ریاست کوئی ایسا معاہدہ کر چکی ھے جس میں 26 فیصد حصص میں پاکستانی شہری اور ان کے حقوق بھی فروحت کردے گئے ھیں ۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی برائے کرم واجبات کی فوری ادایگی کے لئے پی ٹی سی ایل انتظامیہ کو پابند کریں۔جبکہ پی ٹی سی ایل کے حکام پیشنرز کو جو کہ پرائویٹائیزیشن سے قبل سرکاری ملازم تھے بعد از ریٹائرمنٹ انہیں غیر قانونی طور پر ورک مین قرار دیکر سرکاری بینیفٹس سے محروم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہے
اجلاس میں 70 سے ذائید پینشنرز نے شرکت کی ان میں امتیاز ذیدی ،مشیر خان ،کامران محمود ، ظفراللہ مروت، جاوید قریشی ، مسعود بھٹی ، انصار ذیدی ، صابر حسین ، اطہر جاوید صوفی،فرحان جمیل،ابرار، رانا اکرام ، عطاالرحمن ، سلیم خان ، ودیگر شامل تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
− 1 = 1