رینج پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل تیز، 17 افسران و اہلکاروں کو سزائیں، 3 اہلکار بحال

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
رینج پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل تیز، 17 افسران و اہلکاروں کو سزائیں، 3 اہلکار بحال تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی زیر صدارت ڈی آئی جی آفس میں آرڈرلی روم منعقد ہوا، جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز، اپیلوں اور محکمانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا آرڈرلی روم کے دوران میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلے کرتے ہوئےا مختلف افسران و اہلکاروں کو میجر اور مائنر سزائیں سنائی گئیں۔ میجر پنشمنٹ کے تحت ایک انسپکٹر کو ریڈکشن اِن رینک جبکہ 4 اہلکاروں کو فورفیچر آف اپرووڈ سروس کی سزا دی گئی اسی طرح مائنر پنشمنٹ کے تحت متعدد انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور کانسٹیبلز کو اسٹاپیج آف انکریمنٹ اور سینشور کی سزائیں سنائی گئیں۔ جبکہ اپیلوں کی سماعت کے دوران 3 کانسٹیبلز کو ڈسمسل فرام سروس کی سزا سے بحال کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ڈی آئی جی میرپورخاص نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل اور شکایات بھی براہ راست سنیں اور ان کے فوری و منصفانہ حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں اس موقع پر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط، دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ محکمانہ شفافیت اور اہلکاروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
4 + 2 =