ملک میں چہروں کی تبدیلی صرف چوروں کی تبدیلی ثابت ہو سکی ہے ۔ باری باری اقتدار میں آنے والے حکمران کڑوروں پاکستانی عوام کے ارمانوں کا خون کرتے ہیں ۔


میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
ملک میں چہروں کی تبدیلی صرف چوروں کی تبدیلی ثابت ہو سکی ہے ۔ باری باری اقتدار میں آنے والے حکمران کڑوروں پاکستانی عوام کے ارمانوں کا خون کرتے ہیں ۔ مسلط اشرافیہ نے ملک و قوم کو عالمی ساہوکار اداروں کے آگے چارہ بنارکھا ہے ۔ ملک میں جاری ظلم و جبرکے نظام اور اس کے مسلط کرنیوالوں کو جڑ سے اکھاڑے بغیر ملک کی تقدیر بدلی نہیں جاسکتی ۔جماعت اسلامی کی بدل دو نظام تحریک ؛ ملک میں امن وانصاف ،تعلیم و ترقی خوشحالی کا پیغام ثابت ہو گی ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے لاکھوں نوجوانوں کو بنو قابل پروگرام کے تحت جدید آئی ٹی تعلیم دیکر ملک و نوجوانوں معاشی استحکام کی طرف لے جارہی ہے ۔جماعت اسلامی نے تعلیمی اخراجات کیلئے ہزاروں طلبہ و طالبات کیلئے فی طالب علم دس ہزار مالیت کے تعلیم کارڈ کا اجراء کرکے ثابت کیا ہے جماعت اسلامی صرف دعوے نہیں بلکہ عملی کام کرتی ہے ۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے منتخب نو ٹاؤن چیئرمین اب تک کئی سو ماڈل پارک ،کئی ہزار پیور بلاک گلیاں ،ہزاروں اسٹریٹ لائیٹس ،درجنوں سرکاری اسکولز و ہسپتالوں کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرچکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ و ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی محمد یوسف نے پوسٹ آفس چوک پر جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت بدل دو نظام ممبر شپ کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب قیم جماعت اسلامی سندھ سہیل احمد شارق ، امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص حافظ سلمان خالد مقامی شکیل احمد فہیم نادر خان نے بھی خطاب کیا اس موقع نوجوانوں اور شہریوں نے ممبر شپ کارڈ بھر کر جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کرتے ہوئے ظلم و ناانصافی کے خلاف جماعت اسلامی کی بدل دو نظام تحریک کا حصہ بننے کا عزم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
67 − = 63