میرواہ گورچانی کے معروف تعلیمی ادارے فاس شہزاد انگلش گرامر ہائی اسکول کے اونر شہزاد انجم آرائیں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
میرواہ گورچانی کے معروف تعلیمی ادارے فاس شہزاد انگلش گرامر ہائی اسکول کے اونر شہزاد انجم آرائیں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔میرواہ گورچانی کے سیاسی و سماجی رہنما ارشاد احمدآرائیں کے صاحبزادے شہزاد انجم آرائیں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ شفیق احمد آرائیں نے اپنی رہائش گاہ پر مختصر پروقار تقریب منعقد کی۔تقریب میں آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے صدر فیصل خان زئی،شاہد فاروقی،حمزہ فارما کے اونر مزمل محبوب، ٹیکسٹائل انجینئر محمد انس، ایم ایس پی ایف کے سی ای او ریاض علی پنہور، میرواہ گورچارنی کے سئنیر صحافی عباس حسین آرائیں اور میرواہ گورچانی شاہین اسکول کے پرنسپل عبد الجبار چوہان و دیگر معززین نے شرکت کی۔آخر میں شہزاد انجم آرائیں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی کا مقصد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔ نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہی ہماری زندگی میں کامیابی کا راز ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو خانہ کعبہ، مدینہ منورہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب فرمائے۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
1 + = 6