
لاڑکانہ پرائمری ٹیچرس مرکزی صدر شفيع محمد سٹھیو کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں اساتذہ جماعت پ ٹ الف کے مرکزی صدر حاجی شفیع محمد سٹھیو کی صحتیابی اور درازی عمر کے لیے مرکزی دینی مدرسہ پرائمری اسکول میں اجتماعی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر پی ٹی الف ڈویژن لاڑکانہ کے صدر عبدالفتاح عباسی، ضلعی صدر محمد اسلم دیدڑ، تعلقہ جنرل سیکرٹری غلام اللہ سانگی، سٹی صدر ارباب خان بھٹو، وحید احمد ابڑو، امرت لال اوڈ، غلام حسین بروہی، صوفی علی انور زنگیجو، سلیم اللہ بروہی ودیگر نے کہا کہ ہم پی ٹی الف کے مرکزی صدر حاجی شفیع محمد سیٹھیو کی صحت و تندرستی کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم تمام اساتذہ سے گذارش کرتے ہیں کہ آل سندھ پرائمری ٹیچرس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی شفیع محمد سیٹھیو کی صحتیابی، تندرستی، دراز عمر کیلئے دعا کی جائے. اللہ تعالیٰ سندھ حکومت کو توفیق عطا فرمائے کہ وہ فوری طور پر سندھ کے پرائمری اساتذہ کو سروس سٹرکچر فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے، کیونکہ سندھ کے اساتذہ اپنے دیرینہ مطالبے کے سروس سٹرکچر کے نوٹیفکیشن کا عرصہ دراز سے انتظار کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق پرائمری اسکول کے اساتذہ کو سروس سٹرکچر فراہم کرکے ان کی ذہنی پریشانی کو دور کرنے کی کوشش کی جائے۔





































