عوام دوست منڈی کے بیوپاریوں جانورفروخت کرکے گھروں کو روانہ

پریس ریلیز 20 مئی بروزبدھ 2026

عوام دوست منڈی کے بیوپاریوں جانورفروخت کرکے گھروں کو روانہ
ڈیرہ مراد جمالی کے خان محمد اور کشمور کے سلطان تمام 132 جانورفروخت ہوگئے،گھروں کوروانہ
قائدآباد کے بیوپاری دوست محمد کے بھی 30 میں سے 25 جانور فروخت ہوگئے،انتظامات بہترین قرار
متعدد بیوپاری اپنا سارا مال بیچ کر منافع سمیت آبائی علاقوں کو لوٹ رہے ہیں،ایڈمنسٹریٹرطارق تنولی

کراچیـ(پ ر)کراچی کی عوام دوست مویشی منڈی سے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے انتہائی خوش آئند خبریں سامنے آگئیں جہاں خریداروں کے زبردست رسپانس نے بیوپاریوں کے وارے نیارے کر دیئے،مویشی منڈی میں لائے گئے جانور ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو رہے ہیں اور کئی بیوپاری عید سے قبل ہی اپنا سارا مال بیچ کر خوشی خوشی گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹرطارق تنولی کے مطابق بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی سے آنے والے بیوپاری خان محمد منڈی کے پہلے خوش نصیب بیوپاری بنے ہیں جن کے تمام 45 جانور فروخت ہو گئے ہیں، خان محمد اپنے ساتھ 45 قربانی کے جانور لائے تھے جو سب کے سب فروخت ہو چکے ہیں۔ گھر روانگی پر خان محمد کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں سے کوئی گلہ نہیں، وہ اپنا نصیب لے کر خوشی خوشی گھر جا رہے ہیں۔ خوش نصیبوں کی اس فہرست میں کشمور کے بیوپاری سلطان بھی شامل ہیں، جو منڈی میں 87 جانور لائے تھے اور ان کا سارا مال بکنے کے بعد اب وہ اپنے آبائی علاقے کو روانہ ہو رہے ہیں دوسری جانب قائدآباد کراچی سے تعلق رکھنے والے مقامی بیوپاری دوست محمد بھی 30 جانور لایا تھا جن میں سے 25 فروخت ہو چکے ہیں اب محض اس کے 5 جانور باقی بچے ہیں، بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ عوام دوست منڈی میں سیکیورٹی اور انتظامات بہترین ہیں، جس کی وجہ سے خریداروں کا اعتماد بڑھا ہے اور کاروبار میں تیزی آئی ہے

………………………….

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
42 − 36 =