چئیرمین تحریک عوام پاکستان محمد زاھد اعوان نے کوئٹہ میں ٹرین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

چئیرمین تحریک عوام پاکستان محمد زاھد اعوان نے کوئٹہ میں ٹرین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ محمد زاھد اعوان نے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے مقابلے کے لیے مؤثر حکمت عملی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ تحریک عوام پاکستان کے چیئرمین محمد زاھد اعوان نے کہا کہ تحریک عوام کی قیادت اور کارکنان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
منجانب: سیکریٹری اطلاعات تحریک عوام پاکستان

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
62 + = 65