ریلوے حکام کے مطابق عید کے پہلے دو روز بلوچستان سے ٹرین سروس معطل رہے گی

ریلوے حکام کے مطابق عید کے پہلے دو روز بلوچستان سے ٹرین سروس معطل رہے گی۔ ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ہے۔

کوئٹہ سے ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی27 اور 28 مئی کو روانگی منسوخ کی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس دو دن جیکب آباد تک محدود رہے گی، کل (منگل) جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔

کراچی کیلئے بولان میل اور چمن کیلئے چمن پسنجر ٹرینیں پہلے ہی معطل ہیں۔

================

لاہور: ہاسٹل کے باہر باپ کا بیٹی پر تشدد، ملزم گرفتار
لاہور کالج روڈ کے قریب ہاسٹل کے باہر باپ کا بیٹی پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک شخص لڑکی پر تشدد کر رہا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے نوٹس لیا۔

پولیس نے نجی یونیورسٹی کی طالبہ پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

ملزم عمران کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم عمران متاثرہ لڑکی کا باپ بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
3 + 1 =