گھر سے دولہا کی لاش ملنے پر دلہن گرفتار، مقتول کے منہ میں کپڑا ٹھونس کر پھندے سے لٹکایا گیا

کراچی (10 جون 2026): اورنگی ٹاؤن میں گھر سے دولہا کی لاش برآمد ہونے پر دلہن کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقتول کو ہاتھ پاؤں باندھ کر اور منہ میں کپڑا ٹھونس کر پھندے سے لٹکایا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق نوبیاہتے دولہا کو ہاتھ پاؤں باندھ کر اور منہ میں کپڑا ٹھونس کر پھندے سے لٹکا دیا گیا، دلہن کو گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت دعا کے نام سے ہوئی جو پولیس میں کانسٹیبل رہ چکی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دولہا کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش گھر سے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی، اس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، حمزہ کے ہاتھ پاؤں بندھے اور منہ میں کپڑا ٹھونسا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شادی کے روز دولہا لاپتا

پولیس حکام نے مزید کہا کہ ابتدائی شواہد خودکشی نہیں بلکہ قتل کی واردات کی نشاندہی کر رہے ہیں، دولہا اور دلہن دعا کی شادی کا ولیمہ 18 جون کو ہونا تھا۔

حمزہ کے والد کی مدعیت میں دلہن دعا اور اس کے سابق شوہر فہد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نوبیاہتا دلہن نے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ دولہا حمزہ نے خودکشی کر لی ہے، جبکہ مقتول کے بھائی کے مطابق حمزہ ایک ہاتھ اور ایک پاؤں بندھی حالت میں لٹکا ہوا تھا۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ کرائم سین یونٹ نے اہم شواہد اکٹھے کر لیے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

عدنان راجپوت
عدنان راجپوت اے آر وائی نیوز سے بطور کرائم رپورٹر وابستہ ہیں
===============

دبئی جانا مزید آسان ہوگیا، ویزا کے حوالے سے بڑی پیشکش
بانٹیں
(9 جون 2026): پاکستانیوں سے سمیت اُن غیر ملکی افراد کیلیے دبئی جانا مزید آسان ہوگیا جو خلیجی ملک میں مختصر قیام کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز نے غیر ملکی سیاحوں کیلیے آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواہشمند افراد درخواست جمع کروانے کا مطلوبہ مراحل مکمل کرنے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر سنگل انٹری ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

حکام نے کہا کہ سنگل انٹری ٹورسٹ ویزا 30 یا 60 دنوں کیلیے دستیاب ہے اور تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کروائے جانے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر جاری کیا جاتا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ درخواست گزار منظور شدہ ٹرویل ایجنسیوں کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں جو سفر کے تجربے کو بہترین اور آسان بنانے کیلیے وضع کردہ انتہائی سہل اور تیز رفتار طریقہ کار کے تحت ان درخواستوں پر کام کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزاروں کو درج ذیل دستاویزات جمع کروانا ہوں گی:

ایک عدد تصویر
کارآمد پاسپورٹ کی کاپی
مخصوص شہریت رکھنے والے افراد کیلیے ان کے ملک کا قومی شناختی کارڈ
جیسے ہی مطلوبہ دستاویزات مکمل ہوتی ہیں درخواست پر مختصر مدت کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

یہ اقدام دبئی کے سیاحت اور سفر کے تیزی سے بڑھتے ہوئے شعبے کے عین مطابق ڈیجیٹل خدمات کو وسعت دے کر اور درخواست سے لے کر آمد تک سیاحوں کے سفر کو آسان بنا کر ایک اہم عالمی سیاحتی مقام کے طور پر ملک کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی جانے کیلیے پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم!

منظور شدہ ٹورازم ایجنسیوں کے نمائندوں نے کہا کہ تمام ضروریات پوری ہونے کے بعد ٹورسٹ ویزا کی درخواستیں اکثر چند گھنٹوں میں ہی منظور ہو جاتی ہیں۔

ان کے مطابق کچھ سیاحوں کو تو محض دو سے تین گھنٹوں کے اندر ہی ویزا مل جاتا ہے جو کہ آمد کے طریقہ کار کو آسان اور تیز تر بنانے کے دبئی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
20 − 10 =