وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب کی بیٹیوں کیلئے”سحر پروگرام“

ٹیکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
لاہور:……
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب کی بیٹیوں کیلئے”سحر پروگرام“

”سکل انہانسمنٹ تھرو ہوم ریچ پروگرام“ (سحر)،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بے مثال پراجیکٹ

وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب بھر کی عام خواتین کے لئے گھر بیٹھے فن اور ہنر سیکھنے کا شاندار پروگرام

ہنرمند لیبر فورس میں خواتین کا تناسب بڑھانے کے پروگرام پر97 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی
صوبہ بھر میں 5365 خواتین کو گھر بیٹھے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی
دوردراز علاقے،سیمی اربن اور اربن علاقوں میں بیوٹیفکیشن سروسز، ہاسپٹیلٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گے
پی ڈی سی پی کے ذیلی ادارے آئی تھم کے اشتراک سے 1260 خواتین کیلئے ہاسپٹیلٹی کورس
”سحر“ کی ہاسپٹیلٹی ٹرینی خواتین کو کلنری آرٹس، بیکنگ، گیسٹ ریلیشن، فرنٹ ڈیسک اور ایئر لائن مینجمنٹ سکھائی جائے گی
لاہور، فیصل آبا، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں ”سحر“پروگرام کے تحت ہاسپٹیلٹی ٹریننگ کورس کا پہلا بیج مکمل
چار اضلاع میں 5 206خواتین کے لئے نیل بار کے تعاون سے بیوٹیفکیشن کورسزکا اہتمام
لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں ٹرینی خواتین کو ہیر اسٹائلنگ، سکن کیئر، میک اپ اور نیل آرٹ بھی سکھائے جارہے ہیں
2040ٹرینی خواتین کوپی ایس ڈی ایف کے اشتراک سے چھ ماہ کا ڈیجیٹل سکل کا ٹریننگ کورس کرایا جائے گا
”سحر“ٹرینی خواتین کو لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ڈیوائس، ڈیٹا پیکج، اور ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا
دراز اور شوپی فائی سمیت ای کامرس، انگلش لینگویج،پراڈکٹ ریسرچ اور فنانشل لٹریسی سکھائی جائے گی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا”سحر“ ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کے لئے کامیابی کی دعائیں، نیک تمناؤں کا اظہار
پنجاب کی عورت معاشی طور پر مضبوط ہوگی تو ملک بالخصوص پنجاب ترقی کرے گا۔ مریم نواز شریف
پنجاب کی وویمن پاپولیشن کو قابل قدر اثاثہ بنارہے ہیں۔ مریم نواز شریف
”سحر“ پروگرام کے اجرا کا مقصد خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ مریم نواز شریف
بیوا، متعلقہ اور مینارٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین کو سحرپروگرام میں ترجیح دی جائے گی۔ مریم نواز شریف
خواتین کے لئے پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر ووکیشنل سکل پروگرام کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئیں گے۔ مریم نواز شریف
ٹریننگ کورس کرنے والی خواتین باآسانی اپنا روزگار کما کر معاشرہ کا مفید شہری بن سکتی ہیں۔ مریم نواز شریف
حکومت پنجاب”سحر“ پروگرام کے تحت ٹریننگ خواتین کے لئے جاب پلیسمنٹ کے مواقع بھی مہیا کرے گا۔ مریم نواز شریف
پنجاب میں خواتین کے لئے گھر کی دہلیز پر ووکیشنل ٹریننگ کا مقصد صنفی مساوات قائم کرنا ہے۔ مریم نواز شریف

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
3 + 3 =