ایس ای سی پی اور نیب کا غیر قانونی ڈپازٹ اسکیموں کے خلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق

ایس ای سی پی اور نیب کا غیر قانونی ڈپازٹ اسکیموں کے خلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق

ایس ای سی پی اور نیب معلومات کے تبادلے اور مشترکہ انفورسمنٹ کے لیے ایم او یو کریں گے

چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کی چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو سے ملاقات

غیر قانونی سرمایہ کاری اور ڈپازٹ اسکیموں کے خلاف تعاون بڑھانے کا فیصلہ

عوام کو مالی فراڈ سے بچانے کے لیے ایس ای سی پی اور نیب کا مشترکہ لائحہ عمل

غیر قانونی ڈپازٹ اسکیمیں شہریوں کو بھاری مالی نقصان پہنچا رہی ہیں، ڈاکٹر کبیر سدھو

جھوٹے منافع کے وعدوں پر عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، چیئرمین ایس ای سی پی

ایس ای سی پی اور نیب کا قانون شکن عناصر کے خلاف فوری کارروائی پر اتفاق

مالی جرائم کے خاتمے کے لیے ایس ای سی پی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، چیئرمین نیب

مضبوط ادارہ جاتی تعاون مالی فراڈ کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا، چیئرمین نیب

کمپنی کی رجسٹریشن عوام سے ڈپازٹ لینے کی اجازت نہیں دیتی، ایس ای سی پی

غیر لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لیے عوام سے ڈپازٹ وصول کرنا غیر قانونی ہے، ایس ای سی پی

عوام غیر معمولی منافع کے جھوٹے وعدوں سے ہوشیار رہیں، ایس ای سی پی

غیر قانونی ڈپازٹ اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنایا جائے گا
====================

چینی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس اور ایس ای سی پی اصلاحات پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: چائنا فنانشل فیوچرز ایکسچینج نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک کی کیپیٹل مارکیٹس کے مستقبل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

چائنا فنانشل فیوچرز ایکسچینج کے ایگزیکٹو نائب صدر یو ہانگ نے چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کے نام ایک خط میں کمیشن کی معاونت اور سرمایہ کار دوست اصلاحات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی نے پاکستان کی مارکیٹ انفراسٹرکچر میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق اہم ریگولیٹری اور اسٹریٹجک معاملات کے حل میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

خط میں چینی کنسورشیم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی سے متعلق اہم امور میں پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ اقدامات پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری اور شراکت داری مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی سرمایہ کاری مصنوعات متعارف کرانے اور کراس بارڈر ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے اجراء کے امکانات پر بھی کام کر رہے ہیں۔

چینی کنسورشیم نے ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کی قیادت میں طویل عرصے سے زیر التوا اسٹریٹجک معاملات کے حل کو سراہتے ہوئے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس کے مستقبل کو روشن قرار دیا ہے۔

چینی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ اصلاحات سے نہ صرف بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے بلکہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 38 = 44